اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے گرامر چیکر کی بورڈ متعارف
کمزور انگریزی والے افراد کے لیے گرامرلی کی جانب سے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کروادیا گیا ہے اور گرامر چیکر کی بورڈ کو گوگل پلے اسٹور میں شامل کردیا گیا ہے۔ صارفین گرامرلی کی بورڈ کو اسمارٹ فون میں استعمال کرتے ہوئے اپنے لکھے گئے کسی بھی متن کو چیک کرسکیں گے پھر اس میں موجود تجاویز کی مدد سے گرامر کی غلطیوں کو درست کر سکیں گے ۔ کی بورڈ میں امریکن انگلش اور برٹش انگلش کیلئے الگ آپشنز رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے اس ایپ کو ایک مہینہ قبل ہی متعارف کروا دیا گیا تھا۔
![](https://media.giphy.com/media/xUOxeUkwXx9gaeeNiM/giphy.gif)