ریاض - - - - - ریاستی سلامتی کے اعلیٰ ادارے کے ماتحت حوالات نے واضح کیا ہے کہ سعودی قومی سلامتی کے جرائم میں ملوث 38ممالک کے 5311افراد زیر حراست ہیں۔ یہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ملزمان ہیں۔ انہیں اپنے اہل خانہ سے باتصویر مکالمے کے مواقع فراہم کئے گئے۔ عکاظ اخبار کی رپورٹ میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زیر حراست افراد میں پاکستان کے 88، ہندوستان کے 19، ایران کے 9، بنگلہ دیش کے 3، امریکہ کے 4، افغانستان کے 6اور سعودی عرب کے 4437ہیں۔ یمن کے 317ہیں۔ سب سے زیادہ 5ممالک کے ہیں۔ ان میں مملکت، یمن، شام ، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔ انہیں غمی خوشی کے موقع پر اعزہ سے ملنے کیلئے ضمانت پر رہائی بھی دی جاتی رہی ہے۔ ان میں بعض وہ ہیں جن سے ابھی تک پوچھ گچھ جاری ہے۔ کچھ وہ ہیں جن کے خلاف فیصلے ہو گئے تھے تا ہم وہ اپیل دائر کئے ہوئے ہیں۔