Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کی جانب سے کانگریس کو جھٹکا

نئی دہلی ۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے ووٹرویری فائبل پیپر آڈٹ ٹریل ( وی وی پیٹ) مشینوں سے نکلنے والی کم از کم 25فیصد پرچیوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایم ) سے ملانے سے متعلق کانگریس کی درخواست خارج کردی ۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں کوئی بھی ہدایت دینے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ انتخابی کمیشن کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ جمہوریت میں انتخابی عمل انتہائی اہم ہے اور صرف ایک پارٹی کے شک کو دور کرنے کیلئے اس میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے کہاکہ اگر گجرات کانگریس انتخابات میں اصلاحات سے متعلق درخواست دائر کرتی ہے تو وہ اس پر سماعت کرنے کیلئے تیار ہے۔

شیئر: