Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقیقی خطرات موجود ہیں،اسپیکر ایاز صادق

  اسلام آباد... اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے۔پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑےگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتیں سیاسی طرزعمل اپنائیں توکوئی سسٹم پراثراندازنہیں ہوسکتا۔ یہ وقت شرائط منوانے کانہیں ذمہ داریاں نبھانے کاہے۔بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے سب کوسنجیدگی ظاہرکرناپڑےگی۔پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے رابطے ہیں۔اچھی بات ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اسے سنجیدگی سے لیا۔حلقہ بندیاں اورفاٹااصلاحات پرترمیم کے لئے آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہ ریاست کی مضبوطی حکومت اوراداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے۔ پاکستان کسی غیرجمہوری تبدیلی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔سسٹم کوخطرات کی بات ایسے ہی نہیں کی تھی حقیقت میں خطرات موجود ہیں ۔ 

شیئر: