Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتے کے قاتل کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ

مکہ مکرمہ۔۔۔۔جیپ کار کے عقبی حصے سے کتے کو باندھ کر ہلاک کرنیوالے شہری کے خلاف سوشل میڈیا بھڑک اٹھا۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کتے کو جیپ کار کے عقبی حصے سے باندھ کر مرنے تک دوڑایا گیا۔یہ دیکھ کر صارفین میں غیض و غضب کی لہر دوڑ گئی۔ ڈرائیور کی گرفتاری اور اس پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس شخص کو جس نے کتے کو کار کے عقبی حصے سے باندھ کر گاڑی برق رفتاری سے دوڑائی اور بالآخر کتے کو ہلاک کردیا ،اسے عبرتناک سزا دی جائے۔

شیئر: