ریاض۔۔۔۔یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 7روز کے دوران صنعاء اور باغیوں کے زیر کنٹرول صوبوں میں ہلاک ہونیوالے حوثی باغیوں کی تعداد 1175تک پہنچ گئی۔ قومی فوج کے ساتھ لڑنے والے حوثیوں میں سے دسیوں قیدی بھی بنالئے گئے۔ سرکاری افواج اور حوثیوں کے درمیان میدی ، حرض ، تعز، صرواح، الجوف، نہم ، بیحان اور صعدہ محاذوں پر جھڑپیں چل رہی ہیں۔