المہد۔۔۔۔مہدالذہب الجریسیہ روڈ پر 2گاڑیوں میں ٹکر کے باعث ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق المہد جنرل اسپتال میں تعلقات عامہ کے انچارج سمیر الفوزان نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوںمیں 30سالہ شہری، ایک 20سالہ نوجوان اور 18سالہ لڑکی شامل تھی جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون کو شدیدزخمی ہونے کے باعث مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔