کوئٹہ .. صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ کے قدیم چرچ کو نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ابتدائی اطلاعات جو موصول ہوئی ہیں ا س کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ متعدد افراد زخمی ہیں۔ فی الحال حتمی تعداد نہیں بتائی جا سکتی۔ اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح علاقے کو جلد از جلد کلیئر کرنا ہے۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔