میسوری۔۔۔۔۔۔ میسوری میں سائیکالوجی کی ایک طالبہ نے اسپتال میں در د زہ کے دوران امتحان دیا اور جب اس کے سمسٹر کے امتحان کا رزلٹ آیا تو اس نے نہ صرف اچھے نمبر حاصل کئے تھے بلکہ اس وقت تک اس کے یہاں بیٹے کی ولادت بھی ہوگئی تھی۔ نازیہ تھامس میسوری کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھی۔ امتحان دیتے ہوئے اس کی والدہ نے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور یوں وہ وائرل ہوگئی۔ امتحان کے بعد اس کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی اور وہ فراغت کے بعد بہت زیادہ نڈھال ہوچکی تھی۔ اس کا شوہر بھی اسے دلاسہ دینے کیلئے اسپتال میں موجود تھا۔ اب طبیعت بہتر ہونے کے بعد اس نے اپنے یہاں پہلے بچے کی ولادت کے تجربے اور سمسٹر امتحان کے نتائج سے آگاہ کیا۔ اسپتال سے اسے چھٹی دے دی گئی ہے۔