منیلا ۔۔۔فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے 40 افراد ہلاک اور70 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے۔ سمندری طوفان 110 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائوں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا ۔ طوفانی بارشوں کے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔طوفان کے ساتھ آنے والی ہوائوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سائن بورڈز اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔طوفان کے باعث فلپائن کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی تاہم طوفان کے باعث ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔