Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں روہنگیا کے ساتھ مظالم خوفناک ہیں ، جیمز میٹس

واشنگٹن۔۔۔امریکی وزیر دفاع  جیمز  میٹس  نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں  کے ساتھ ہونے والے  مظالم  خوفناک ہیں۔ امریکی  وزارت دفاع میں  پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوںکے ساتھ ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوفناک قرار دیا۔میانمار میںصحافیوں  کی گرفتاری کے  حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ میانمار فوج کا  انسانی حقوق   کا احترام نہ کرنا باعث تشویش ہے۔ان کا کہنا  تھا کہ  افواج میں انسانی حقوق کا معاملہ ایک ثقافتی  پہلو کی حیثیت رکھتا ہے جس پر کاربند ہونا چاہیے۔
 

شیئر: