لاہور...ایٹمی سا ئنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے اور صحت مند ہوں ۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے انٹرنیٹ اور واٹس ایپ کے ذریعے یہ جھوٹی خبر پھیلا دی کہ میں انتقال کر گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن اگر ایسی خواہشیں پوری ہونے لگیں تو پاکستان میں تو کوئی جانور بھی نہ زندہ بچے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کرم صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں جس کی بدولت میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں۔ ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھتے ہیں ۔ میری درخواست ہے کہ وہ مجھے ایسے ہی اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی وناصر ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہر شر اور برائی سے محفوظ رکھے،آمین ۔