Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تہران کو ممنوعہ اسلحہ بھجوانے کے الزام میں ایرانی کو قید

 نیو یا رک۔۔۔ نیویارک کی ایک عدالت نے ایرانی نژاد ایک کینیڈین شہری کو ایران کو ممنوعہ ہتھیاروں کی فراہمی کے الزام میں 32 ماہ قید کی سزا سنادی ۔ 63 سالہ علی صوفی جس کے پاس کینیڈا کی شہریت بھی ہے پر ایران پر 2001ء  سے 2014ء کے درمیان عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تہران کو ممنوعہ اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم امریکا سے ایران کو براہ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے فوجی سازو سامان مہیا کرتا رہا ہے۔جنوبی نیویارک کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ علی صوفی نے ایران کو ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور فوجی گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس بھیجے، حالانکہ اس طرح کے آلات ایران کو بھجوانے پر پابندیاں عائد تھیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی صوفی نے ایران کے خلاف عائد کردہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے قانون کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔
 

شیئر: