Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جان ابراہم نے 45 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ کے اداکار جان ابراہم نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ جان نے اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز فیشن ماڈلنگ سے کیا تھا۔جان ابراہم نے 2013 کی بالی ود فلم 'جسم 'سے انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انہوں نے پہلی بار فلم میں اداکارہ بپاشا باسو کے مقابل کام کیا۔مشہور زمانہ فلم 'دھوم' نے جان کو انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔جان اب تک کئی فلموں میں کام کرچکے جو کافی مشہورہوئیں جس پر انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔جان ابراہم نہ صرف اداکاری بلکہ پروڈکشن میں بھی اپنی صلاحیتیں منوارہے ہیں۔ 2016 کی فلم وکی ڈونر' کی پروڈکشن نے دی ۔وہ اب اگلی بالی وڈ فلم کی پروڈکشن کرنے جارہے ہیں۔جان ابراہم عالمی سطح پر شائع ہونے والی پرکشش ترین مردوں کی فہرستوں میں بھی جگہ بناچکے ہیں۔
 

شیئر: