Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ حملے پر سعودی عرب کا اظہار مذمت

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب نے پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ کے گرجا گھر میں خود کش حملے کی مذمت کردی۔ سعودی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب کوئٹہ کے گرجا گھر میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور جاں بحق ہونیوالوںکے اعزہ، پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار ضروری سمجھتا ہے۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے خود کش حملے میں زخمی ہونیوالوں کیلئے فوری شفاء کی آرزو ظاہر کی اور واضح کیا کہ سعودی عرب ، دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلا ف برادر و دوست ممالک کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

شیئر: