ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحادکے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے حوثیوں کے 9عسکریت پسندوں سمیت دھماکہ خیز مواد کا ماہر لبنانی بھی مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے ضلع التحیتا کے قریب سمندری بارودی سرنگیں بچھانے میں مصروف ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ایک گروپ پر بمباری کی تھی جس میں 9حوثی مارے گئے اور دسیوں قید کرلئے گئے۔