Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اداکار مملکت میں فلم بنانے کا آرزومند

ریاض۔۔۔۔امریکی اداکار جان ٹراولٹا نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں سنیما گھر کھولنے کی منظوری سعودی عرب کی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے اور اپنی نئی فلم کی منظر کشی وہ سعودی عرب میں کرنا چاہیںگے۔ ہالی وڈ کا معروف اداکاران دنوں سعودی عرب کے دورے پر آیا ہوا ہے۔انہوں نے محکمہ تفریح کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے وہ ہالی وڈ کے پہلے اداکار ہوں جو سعودی عرب میں اپنی فلم کی منظر کشی کرائیں۔

شیئر: