Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3طلاق پر قانون کسی کو پریایشان کرنے کیلئے نہیں، نقوی

کشن گڑھ باس۔۔۔۔۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ 3طلاق پر قانون کسی کو پریشان کرنے کیلئے نہیں ۔ نقوی راجستھان کے ضلع الور میں کشن گڑھ باس میں ساڑھے گیارہ ہزار کروڑ روپے کے 5ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 3طلاق کو قابل سزا جرم بنانے والا مجوزہ  بل کسی کو پریشان کرنے کیلئے نہیں لایا جارہا ہے بلکہ اس کا مقصد مسلم خواتین کو آئینی حق دلانے اور ان کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے 3طلاق کو بڑا سماجی مسئلہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے مختلف قسم کے مسائل جنم لے رہے تھے۔ یاد رہے کہ مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں گزشتہ دنوں منعقدہ میٹنگ میں 3طلاق کو قابل سزا جرم قراردینے والے بل کو منظوری دیدی ہے۔

شیئر: