Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی فنکارہ نے قالین پر مشہور کرداروں کی نقش سازی کردی

    ٹوکیو- - - - - جاپانی فنکارہ نے اپنے فن کی بدولت قالین پر مشہور کرداروں کی نقش سازی کرکے قالین کی شکل  ہی بدل دی۔دنیا بھرمیں گھروں میں خوبصورتی کے لیے قالین کا ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قالین کے شوقین افراد اسے نہ صرف زمین پر بچھاتے ہیں  بلکہ کمروں کو حسین بنانے کے لیے دیواروں پر بھی آویزاں کرتے ہیں اور اگر اسی قالین پر منفرد شکل اور ثقافت کی نقش و نگاری کردی جائے تو اس کا حسن کچھ اور ہی ہوگا۔  جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون مصورہ کو یہ احساس ہوا کہ وہ قالین کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے مشہور جاپانی کرداروں کے درست ترین اسکیچز بناسکتی ہیں جبکہ یہ کردار کہانیوں، کارٹونز یا کامک بک سے اخذ کردہ ہیں، ان میں خلائی مخلوقات، روبوٹ نما انسان اور دیگر کردار شامل ہیں۔جاپانی فنکارہ کا کہنا ہے اکثر قالین پر ویکیوم کرنے کے بعد مختلف نقش بنے نظر آتے تھے جس کے بعد انہوں نے اس عارضی نقش کو مستقل طور پر بنانے کی ٹھان لی جس کے بعد قالین پر اسپائیڈرمین اور پانڈا سمیت مختلف جانوروں کے اسکیچ بنا کر قالین کی شکل کو ہی تبدیل کردیا۔قالین پر فن سازی کی ماہرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فن کو دنیا کے سامنے تو پیش کردیا لیکن اپنے نام اور چہرے کو ا?ج تک چھپائے رکھا ہے کیوں کہ اْن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فنکار اپنے چہرے سے نہیں بلکہ اپنے فن کی وجہ سے  پہچانا جاتا ہے۔

شیئر: