زاہد غیاث کیلئے یورپی چیمپیئنز لیگ کا ایوارڈ
نکوسیا:پاکستان نژادناروے کے فٹ بالر غیاث زاہد کو چیمپیئنز لیگ میں حالیہ میچوں کے دوران بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیاگیا۔ 22 سالہ غیاث زاہد یورپی چیمپیئنز لیگ کے میچوں کے دوران قبرص کے فٹبال کلب ایپول نکوسیا ایف سی کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ انہوں نے 4ماہ قبل اس کلب کے ساتھ 4سال کا معاہدہ کیا۔وہ پہلے پاکستان نژاد کھلاڑی ہیں جو اعلیٰ سطح پر یورپ میں فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ایوارڈ کے لئے قبرص کی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے ہونے والی رائے شماری کے ذریعے چنا گیا۔ انہوں نے ایوارڈ کے ساتھ ملنے والی رقم قبرص میں ذہنی معذور بچوں کےلئے کام کرنے والی تنظیم کو عطیہ کردی ۔انعام ملنے پر غیاث زاہد نے کہاکہ کامیابی کے پیچھے ٹیم ورک ہے۔ اس کامیابی میں ان کے ساتھی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ایپول نکوسیا ایف سی قبرص کا نمبر ایک اور عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کلب ہے جو اب تک 26چیمپیئن شپس، 21 کپ اور 13 سپر کپ مقابلوں میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ چیمپئینز لیگ ایک بین البراعظمی فٹ بال ٹورنامنٹ ہے جس کا اہتمام یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کرتی ہے۔ اس میں یورپ کی اعلیٰ ترین معیار کی حامل ٹیمیں حصہ لیتی ہیں ان دنوں یہ ٹورنامنٹ جاری ہے ناک آوٹ مرحلے کا آغاز ہونے والا ہے ۔ ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ اس وقت غیاث کے والد محمد زاہد بھٹی اور والدہ نازیہ زاہد 90ء کی دہائی میں پاکستان کے شہر لالہ موسیٰ سے ناروے گئے۔ وہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش اور اس کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔