Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ نے ریاض پر میزائل حملے کی مذمت کردی

قاہرہ ۔۔۔۔عرب لیگ نے سعودی دارالحکومت ریاض پر ایرانی ساختہ نئے میزائل حملے کی مذمت کردی۔ عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی نے بدھ کو واضح کیا کہ نئے میزائل حملے نے واضح کردیا کہ حوثی باغی اور ان کے حامی سعودی عرب کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کے درپے ہیں۔ وہ یمن میں جاری جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

شیئر: