ریاض۔۔۔۔اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض پر جو میزائل داغا ہے وہ ایرانی ساختہ ہے۔ امریکی سفیر نے ایٹمی معاہدے کی پابندی سے متعلق ہونیوالے مباحثے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائل کا سرچشمہ ایران ہے۔ بہت سارے دلائل ثابت کررہے ہیں کہ ایران ہی حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کررہا ہے۔ ایران علاقے میں کشید گی کو مزید ہوا دیگا۔ ایران کی میزائل طاقت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے کارروائی کرنی ہوگی۔