ریاض۔۔۔۔سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی ( ساما ) کے گورنر ڈاکٹر خلیفی نے واضح کیا کہ سعودی ریال امریکی ڈالر سے جڑا ہوا ہے۔ ایک ڈالر کی قیمت 3.75ریال مقرر ہے۔ 8ویں عشرے سے سعودی عرب کی یہی پالیسی چلی آرہی ہے، آئندہ بی یہی رہے گی۔سعودی عرب کے پاس محفوظ زر مبادلہ 1.8ٹریلین ریال ہے۔ 40ماہ کی آمدنی کیلئے بہت کافی ہے۔ 2018ء میں افراط زر معمول پر آجائیگا جو 3فیصد سے کبھی آگے نہیں بڑھا۔