Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور ڈیرہ سچا سوداجیساکھیل یوپی کے آشرم میں

بستی۔۔۔۔ڈیرہ سچا سوداکے بعد یوپی کے ضلع بستی میں سنت کوٹری آشرم ہے جہاں 4خواتین نے بابا سچیدا نند اور ان کے 2ساتھیوں پر  زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ خواتین نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ بابا اور ان کے دیگرساتھیوں نے نہ صرف ان کا استحصال کیا بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خواتین چھتیس گڑھ کی رہنے والی ہیں ۔2008میں12برس کی عمر سے انہیں زیادتی اور مارپیٹ کرآشرم میں رکھا گیا۔واضح ہو کہ مذکورہ بابا کے ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی آشرم قائم ہیں ۔ بستی کے ایس پی سنکلپ شرما نے بتایا کہ آشرم میں رہنے والی بعض خواتین نے بابا کے خلاف زیادتی کی شکایت کی جس کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔

شیئر: