Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں پھر نوٹ بندی جیسے حالات!

حیدرآباد ۔۔۔۔۔ شہر حیدرآباد کے بعض بینکوں میں عوام کو درکار رقم جاری نہ کئے جانےپرشہر میں کئی اے ٹی ایم مراکزبند کردیئے گئے بعض اے ٹی ایم میں رقم دستیاب نہیں ۔ اس صورتحال سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بعض لوگوں نے شکوہ کیا کہ ہم بینکوں میں شادی بیاہ اور دیگر ضروریات کیلئے رقم جمع کرادیتے ہیں آج جب  ضرورت ہے تو بینک رقم دینے سے انکار کررہے ہیں۔دراصل حکومت کے مجوزہ ایف آر ڈی آئی بل کی بابت  جیسے ہی لوگوں کو علم ہوا کہ اگر یہ بل منظور ہو گیا تو ان کا بینکوں میں جمع شدہ پیسہ محفوظ نہیں رہے گا،اس خدشہ کےپیش نظر بڑے پیمانے پر لوگوں نے بینکوں سے اپنی اپنی رقمیں نکلوانی شروع کر دیں۔ گزشتہ روز جب بینکوں پر رقم نکالنے والوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنی شروع ہو گئیں تو بینک افسران نے لوگوں کو 10 سے 20 ہزار روپے تک ہی نکالنے کی اجاز ت دی اورلوگوں نے کروڑوں روپے بینکوں سے نکلوالئے۔بینک منیجرزنے لوگوں سے کہا کہ اس وقت تک انتظار کر لیں جب تک ایف آر ڈی آئی بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہو جاتا لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔

شیئر: