Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویراٹ اور انوشکا کے استقبالئے میں وزیراعظم مودی کی شرکت

 نئی دہلی۔۔۔ کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی دہلی میں منعقد ہونیوالے استقبالیہ کی شاندار تقریب میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی نے شرکت کی۔انوشکا شرما اورویرات رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی میں نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔شادی میں تو بہت کم مہمانوں نے شرکت کی تھی لیکن ویرات و انوشکا نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کیاتھا کہ وہ اپنی شادی کا ریسیپشن ہندمیں بہت ہی شاندار طریقے سے منائیں گے اور دونوں نے اپنا وعدہ نبھایا۔گزشتہ روز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ریسیپشن کی تقریب نئی دہلی میں دربار ہال آف تاج ڈپلومیٹک انکلیومیں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر نریندرمودی نے بھی شرکت کی۔نریندرمودی کو2روز قبل ویرات و انوشکانے براہ راست شادی کا دعوت نامہ دیاتھاجس کی تصاویر مودی نے خود اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی تھیں۔ریسیپشن کے دوران ویرات اور انوشکا کسی شاہی جوڑے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ انوشکا سرخ اور سنہرے رنگ کی بنارسی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیںجبکہ انہوں نے سونے کا خوبصورت گلوبند پہنا تھا جس کی مالیت میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے ہے۔ویرات کوہلی شیروانی میں تھے ۔

شیئر: