کاربون کمپنی کا نیا اسمارٹ فون کے9 میوزک فور جی متعارف کروا دیا گیا ہے۔فون کی سب سے اہم خاصیت اس کے ڈوئل اسپیکرز ہیں جن سے زیادہ صاف اور بلند آواز میں میوزک کو سنا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔کنکٹیوٹی کے لیے فون میں بلیوتوتھ، جی پی ایس، وائی فائے، مائیکرو یو ایس بی اور او ٹی جی سپورٹ دی گئی ہے۔فون کو نیلے اور چمپینگ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 4990 ہندوستانی روپے ہے۔