ہند نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
اندور:دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہند نے سری لنکا کو 88 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا ٹیم 280 رنز کے تعاقب میں 17.2 اوورز میں 172 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔میچ میں روہت شرما نے ڈیوڈ ملر کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ روہت شرما کو 118رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کوشل پریرا نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ اوپنر نیروشان ڈیکویلا نے 25 اور اوپل تھرنگا نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکے جبکہ آل راونڈ اننجلو میتھیوز ان فٹ ہونے کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔ ہند کی جانب سے یوزندرا چہل ایک مرتبہ پھر کامیاب بولر ثابت ہوئے انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، کلدیپ یادو نے 3 وکٹیں لیں۔ جادیو اور ہردک پانڈیا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ قبل ازیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہند کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر روہت شرما اور لوکیش راہل نے ریکارڈ شراکت میں 165 رنز بنائے۔ روہت شرما نے سنچری صرف 35 گیندوں پر مکمل کرتے ہوئے ڈیوڈ ملر کا ریکارڈبرابر کردیا۔ لوکیش راہل 89 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ دھونی نے 28 جبکہ ہردک پانڈیا 10 رنز بناسکے۔