Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی پاکستان کو شکست، ٹی20 سیریز1-2 سے جیت لی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ (فوٹو: پی سی بی)
جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
جمعے کو ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 154 رنز کے ہدف کو جنوبی افریقہ نے 18.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے انیکے بوش 46، لاورا وولوارٹ 45 جبکہ انیرے ڈیرکسن 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا سکی۔
پاکستان ویمن کی جانب سے سدرا امین نے 37، منیبہ علی نے 33 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 27 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کلوئی ٹرائون، سُونے لُوس اور تُمی شیخوخونے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں عمدہ پرفارمنس پر انیرے ڈیرکسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر سُونے لُوس کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

شیئر: