Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا؟،مریم نواز

 لاہور... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجرم ثابت ہونے پر جہانگیرترین کا کیس نیب کوکیوں نہیں بھجوایاگیا؟ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا بلکہ انہوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے اپنے کاروبار کو پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا ؟انسائڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کےا اعتراف اور مجرم ثابت ھونے پر بھی کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا ؟

شیئر: