2017 میں بالی وڈ پر پاکستانی اداکاراﺅں کا راج
2107ءصرف لالی وڈکے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستانی اداکاراں کے لئے بھی بے حد کامیاب ثابت ہوا۔پاکستانی اداکاراﺅں ماہرہ خان، صبا قمر اور سجل علی نے اپنی بہترین پرفارمنس سے بالی وڈ میں دھوم مچائی۔ اور مقبولیت میں وہاں کی اداکاراﺅں کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ماہرہ خان بالی وڈ کی 2017 کی کامیاب ترین اداکارہ ثابت ہوئیں۔ انہو ں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں ڈبیو کرکے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔
شاہ رخ خان کے ساتھ بالی وڈ کی پرانی اداکاراﺅں کی جگہ ماہرہ خان کے ساتھ جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ ماہرہ خان کے بعد پاکستان کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ صبا قمر نے بھی رواں سال اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ہندی میڈیم کے ذریعے بالی وڈ میں ڈبیو کیا۔ صبا قمر کی بہترین اداکاری نے ہندوستانی ناظرین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ بلاشبہ ماہرہ خان کے بعد صبا قمر وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے 2017 میں بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منواکر دوسری اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑدیا۔خوبصورت اورپرکشش پاکستانی اداکارہ سجل علی رواں سال بالی وڈکی تیسری بہترین اداکارہ قرار پائیں جنہوں نے سری دیوی کے ساتھ فلم” مام“ میں اداکاری کے جوہر دکھاکر لوگوں کے دل جیت لئے۔فلم میں سجل علی کی سنجیدہ اداکاری کو ہندوستانی تجزیہ نگاروں نے بھی بے حد سراہا اوران کی خوبصورتی کا موازنہ کرینہ کپور خان سے بھی کیا۔یوں2017ءمیں بالی وڈ پر پاکستانی اداکاراﺅں کا راج رہا جبکہ بالی وڈکی اداکارائیں کچھ خاص کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔