Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں سمندری طوفان سے مرنیوالے 180ہو گئے

منیلا۔۔۔فلپائنی حکام کے مطابق سمندری طوفان ٹیمبِن کی زد میں آ کر ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد180 تک پہنچ گئی ہے۔زیادہ تر ہلاکتیں منڈاناؤ جزیرے میں ہوئی ہیں۔ اس جزیرے کے ساتھ یہ طوفان گزشتہ روز کی سہ پہر میں ٹکرایا تھا۔ طوفان کے ساتھ آنے والی شدید بارشوں اور تیز رفتار جھکڑوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کئی دیہاتی علاقوں میں بارشوں کی وجہ آنے والے اچانک سیلابوں سے بھی تباہی پھیلی ہے۔ منڈاناؤ فلپائن کا دوسرا بڑا جزیرہ ہے۔
 

شیئر: