ریاض ... آل بحیح قبیلے کے شیخ نے قطری نظام سے بغاوت کا اعلان کرکے امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کو سیاسی ضرب لگادی۔ اس سے قطری اپوزیشن کی طاقت مضبوط ہوگئی۔ اب وہ قطری حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے زیادہ موثر کارروائی کریگی۔ آل بحیح قطری قبیلے کے شیخ منصور بن راشد آل الصعاق کی جانب سے بغاوت کا اعلان قبیلے کے شیوخ کی متعدد میٹنگوں کے بعد کیا گیا۔ شیخ منصور نے بغاوت کی خبر وڈیو کلپ جاری کرکے دی۔ انہوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اب قطری نظام انکی شہریت سلب کرلے گا اور انہیں جیل میں ڈال دےگا۔ ان دنوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ عداوت اور ایران و ترکی کے ساتھ قربت کی پالیسی پر قطر میں اپوزیشن شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔