گاندھی نگر ۔۔۔۔۔گجرات میں مسلسل چھٹی مرتبہ الیکشن جیتنے والی بی جے پی کی نئی حکومت کی تقریب حلف برداری 26دسمبر کو ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ، پارٹی صدر امیت شاہ اور مرکزی وزراء اور بی جے پی کی 18ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ موجود ہونگے۔پارٹی کے ریاستی صدر جیتودا گھانی کی قیادت میں پارٹی کی کور کمیٹی نے گورنر او پی کوہلی سے راج بھون میں ملاقات کرکے حکومت سازی کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا۔ روپانی26دسمبر کو دوپہر 12بجکر 39منٹ پر حلف اٹھائیں گے ۔