Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرادعلیشاہ کراچی کے خلاف ساز ش کر رہے ہیں،مصطفی کمال

کراچی...پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلی مراد علیشاہ کراچی کے خلاف ساز ش کر رہے ہیں۔حلقہ بندیوں میں من پسند تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔کراچی کے خلاف سازش کا نقصان پورے ملک کو ہوگا ۔ ہمیں کراچی کا مقدمہ جیتنا اور اس ملک کو چلانے والوں سے فیصلہ لینا ہے کہ کراچی کی آبادی کو کم کیوں ظاہر کیا ۔شہر کے سارے ادارے چھین لئے گئے لیکن ممی قومی موومنٹ کچھ بولنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی 70 لاکھ کم ظاہر کی گئی ۔پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت حلقہ بندیوں میں تبدیلی کرکے کراچی کے خلاف گہری سازش کرر ہی ہے۔اتوار کو لیاقت آباد فلائی اوور پر بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کا 45 فیصد ہے، اسے سندھ کا صرف 33 فیصد ظاہر کیا گیا۔ سندھ پاکستان کی آبادی کا 33 فیصد ہے۔ اسے بھی 27 فیصد ظاہر کیا گیا ۔ کراچی اور لاہور کا موازنہ کریں تو 1998 میں لاہور کی آبادی 67 لاکھ تھی۔ نئی مردم شماری میں لاہور کی آبادی ایک کروڑ 20 لاکھ ظاہر کی گئی۔ کراچی جہاں تمام قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اس کی آبادی کو کم کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی والے جدوجہد کا فیصلہ کریں گے تاہم ملک کے خلاف کبھی نہیں جائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے، صوبائی مالیاتی کمیشن کا فوری اجراءکیا جائے اورماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے الگ کیا جائے۔
 

شیئر: