Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے سے سیاہ دھبے کیسے دور کریں ؟

چہرے پر نکلنے والے دانے ، پمپلز اور  ایکنی چہرے پر داغ چھوڑ جاتے ہیں جو بہت بد نما محسوس ہوتے ہیں  . مارکیٹ میں ان داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے بہت سی جادوئی  کریمین اور ٹریٹمنٹ کے طریقے دستیاب ہیں  مگر انہیں افورڈ کرنا نہ تو ہر ایک کے بس کی بات ہے اور نہ ہی  وہ ہر ایک کی جلد کو موافق آتے ہیں تو پھر بھلا جلد کے لیے خطرہ کیوں مول لیا  جائے . اپنے کچن میں جائیں آپ کو بہت سے ایسے اجزاء ملیں گے جو حیرت انگیز طور پر آپ کے چہرے سے داغ اور سیاہ دھبے دور کر دیں گے . 
ٹماٹر کی بلیچنگ خصوصیات سے کون واقف نہیں . یہ داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے ٹماٹر سے فیس پیک بنانے کے لیے اسے پیس کر اس میں شہد ملا لیں اس پیسٹ کو چہرے پر کم از کم 20 منٹ کے لیے لگائیں  اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں . 
آپ ایسا ہی فیس پیک دودھ اور  بادام کی مدد سے بھی تیار کر سکتی ہیں . 7 عدد بادام  رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں . اگلی صبح اس میں تھوڑا سا دودھ شامل کر کے گرائنڈ کر لیں اسے چہرے پر لگائیں اور کم از کم 20 منٹ تک چہرے پر خشک ہونے دیں . بہترین نتائج کے لیے اس فیس پیک کو روزانہ استعمال کریں . 
 

شیئر: