Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

ممبئی :ہندوستان نے تیسرا اور آخری  ٹی ٹوئنٹی جیت کر سری لنکا کو 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ تیسرے میچ میں ہند نے 5 وکٹوں سے آسان فتح سمیٹی۔ ہند کے جادیو اندیکت کو مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ ہند نے ہدف 4 گیند پہلے ہی حاصل کرلیا۔ ہند کی جانب سے منیش پانڈے نے 32 ، شہریاس لیر نے 30 اور کپتان روہت شرما نے 27 رنز بنائے۔ دنیش کارتھک اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی بالترتیب 18 اور 16 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا اور دسان شاناکا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قبل ازیں ہند نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی۔ سری لنکن اوپنر ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور پہلی وکٹ اس وقت صرف 8 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب نیروشان ڈکویلا ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپل تھرنگا تھے جنہوں نے 11 رنز بنائے۔ سری لنکن ٹیم کا اسکور جب 18 رنز پر پہنچا تو اسے تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب کوشل پریرا 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں اسیلا گونارتنے اور سدیرا سمراویکرما نے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن سدیرا 21 اور گونارتنے 36 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار بیٹھے۔ آخری اوورز میںدسان شاناکا اور دھننجایا نے تیز کھیلتے ہوئے اسکور 135 رنز تک پہنچا یا۔ شاناکا 29 اور دھننجایا 11 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ ہند کی جانب سے جادیو اور ہردک پانڈیا نے 2، 2 جبکہ واشنگٹن سندھر، محمد سراج اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ ہند نے سیریز کے پہلے کھیلے جانے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی فتح سمیٹ لی تھی۔ 

شیئر: