Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان اور ترکی..... سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں

25دسمبر پیر کو سعودی اخبار” الشرق الاوسط“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح تھیں:

٭ یمن کی سرکاری افواج صنعاءکے جنوب مشرق میں واقع البیضاءصوبے کے پہلے ضلع کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب، یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے کابینہ میں ردوبدل کردیا، 5وزراءمتاثر
٭ سوڈان اور ترکی نے اسٹراٹیجک کونسل قائم کردی
٭ عراق کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوری المالکی نے موجودہ وزیراعظم حیدر العبادی کا مذاق اڑانے کیلئے کردوں سے آنکھ مچولی شروع کردی
٭ شامی اپوزیشن نے آئندہ ماہ کے اختتام پر سوچی میں ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے کی تیاریو ںکا آغاز کردیا
٭ تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل نے امن عمل پر ہمہ جہتی نظر ثانی شروع کردی
٭ روسی صدر پوٹین کے صدارتی حریف نے ہزاروں حامیوں کو جمع کرنا شروع کردیا
٭ ایرانی عدالت نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی ذہنی صحت کی بابت سوالیہ نشان کھڑے کردیئے
٭ فلسطینیوں سے متعلق عراقی فیصلے کی تنسیخ نے فلسطینیوں میں خدشات کی لہر دوڑا دی
٭ ایک اور پارٹی نے کردستانی حکومت سے انخلاءکی دھمکی دیدی
٭ عراقی عیسائی 2013ءکے بعد پہلی بار کرسمس کا جشن منا رہے ہیں، عراقی مسلمانوں نے گرجا گھر تیار کرکے تحفے کے طور پر پیش کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: