Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھنڈے مشروبات کے نرخوں میں 50فیصد اضافہ ... اخبار کی شہ سرخیاں

26دسمبر 2017ءمنگل کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں اس طرح تھیں:۔

٭ منتخب اشیاءپر ٹیکس کے باعث ٹھنڈے مشروبات کے نرخوں میں 50فیصد اضافہ ہوگیا، محکمہ زکوٰة و آمدنی
٭ طیبہ یونیورسٹی میں دینیات کے کورس پر مکمل نظر ثانی کا فیصلہ
٭ کویتی عدالت نے سعودی عرب کیخلاف بدزبانی پر قطر کے حامی کو 5برس قید کی سزا سنادی
٭ العوامیہ کے شرپسندوں نے قطیف کے جج الجیرانی کو اغوا کرکے تشدد کیا اور پھر گڑھے میں ڈال کر ہلاک کردیا، وزارت داخلہ
٭ سعودی عرب میں 770مریضوں کو ایک بستر کی سہولت ، اسپتالوں میں مطلوبہ خدمات کی کمی
٭ کمیونیکیشن بورڈ نے 99فیصد شکایات پر کان نہیں دھرے، مجلس شوریٰ کے ارکان برہم
٭ بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار شہریوں کو جلد رہا کردیا جائیگا، سمجھوتے پر راضی نہ ہونے والوں پر مقدمہ چلایا جائیگا
٭ 2018ءکے دورن خطے کے بحرانوں کی بدولت ایک بیرل تیل 80ڈالر تک پہنچ سکتا ہے؟
٭ بچوں کی حفاظت کی جائے، خاندانی مسائل تیزی سے حل کئے جائیں، وزیر انصاف کی ججوں کو ہدایت
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: