سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے شام، غزہ اور فلسطینی علاقوں کی صورتحال سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں کشیدگی کو کم کرنے، خطے میں سکیورٹی، امن اور استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔