حیدرآباد- - - -آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے پلناڈو میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔صبح ہی سے کہر کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے جس سے کام پر جانے والے مزدوروں کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کرنے والوںکو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹو وہیلرس پر جانے والے افراد اپنی گاڑیوں کی لائٹ کھولنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں کہر کے سبب راستہ صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔اسی دوران آندھراپردیش کے کشمیر سمجھے جانے والے وشاکھا پٹنم کے ایجنسی علاقے کے دس منڈلوںمیں درجہ حرارت دس ڈگری تک جاپہنچا ہے۔وینومولورو ، پاڈیرو ، لمباسنگی ، چنتاپلی میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے۔اراکو وادی میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔یہاں کے موسم نے علاقہ کی خوب صورتی میںمزید اضافہ کردیا ہے۔