2017ءڈالر کیلئے مشکل سال ثابت ہوا.... سعودی اخبارات
سعودی عرب سے بدھ 27دسمبر کو شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“ کی شہ سرخیاں:۔
٭ 2017ءڈالر کیلئے مشکل سال ثابت ہوا،منافع کی شرح بڑھانے کے باوجود ڈالر کی قدر 9کرنسیوں کے مقابلے میں کم
٭ خادم حرمین شریفین کے حکم سے پبلک پراسیکیوشن کے 427ارکان کو ترقی دیدی گئی
٭ اقتصادی اصلاحات کی بدولت تیل کے ماسوائے ذرائع سے آمدنی میں 95فیصداضافہ
٭ ایک بیرل پٹرول کی قیمت 67ڈالر سے تجاوز کر گئی، لیبیا میں پٹرول پائپ پھٹنے کا نتیجہ
٭ سعودی عرب میں 10ماہ بعد افراط زر میں کمی واقع ہوئی
٭ قطری اسٹاک ایکسچینج کو ایک ہی میٹنگ میں 2.3ارب ریال کا خسارہ
٭ 2018ءکے دوران ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی طاقت بن سکتی ہے
٭ حساب الموطن (سٹیزن اکاﺅنٹ ) نے 7لاکھ خاندانوں کو ایک ہزار ریال سے زیادہ کی سبسڈی فراہم کی
٭ سعودی خارجی ذرائع سے ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے مجاز
٭٭٭٭٭٭٭٭