Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے جرائم اور ایرانی مہر

جمعرات 28دسمبر کو مملکت سعودی عرب سے شائع ہونےوالے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے۔

حوثیوں کے جرائم ایرانی سازش کے نقوش لئے ہوئے ہیں جس طرح بیلسٹک میزائل پر ایران کے نقوش صاف نظر آتے ہیں ۔ ہر کس و ناکس کا یہی کہناہے کہ یہ ایرانی ساختہ، ایران کے فراہم کردہ اور ایران کے زیر نگرانی داغے جارہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حوثیوں کے پاس بھاری تعداد میں بیلسٹک میزائلوں کا آنا صاف ظاہر کرتا ہے کہ حوثی یمن کے حصے بخرے کرنے کیلئے خطرناک کردارادا کررہے ہیں۔ یہ لوگ یمن کو ایران کے حوالے کرنے کے درپے ہیں۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ یمن پورے خطے میں ایرانی اثر و نفوذکا نکتہ آغاز ثابت ہوتاکہ ایران یمن کی سرزمین سے پورے خطے کے امن و استحکام کوتہہ و بالا کرے۔ بین الاقوامی برادری ہو یا علاقائی طاقتیں ہوں سب کے سامنے ایران کے حریصانہ عزائم اور اسکا تخریبی کردار کھل گیا ہے۔ اسکا تقاضا ہے کہ مزید بین الاقوامی پابندیاں عائد کرکے ایران کو لگام لگائی جائے۔ اسی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد ، بدی کے منصوبے کو تہس نہس کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
ایرانی مداخلت سے نمٹنا اور ایرانی ساختہ میزائلوں کا مقابلہ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ سعودی عرب بیدار ہے اورعرب اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے باغیوں کی حقیقت کو طشت از بام کرنے میں لگا ہوا ہے۔ عرب اتحادی یمن میں حوثی دہشتگردوں کو زبردست ضربیں لگا رہے ہیں۔ ایران کو پیغام دیا جارہا ہے کہ خطے میں اس کی سازشوں اور اسکے تخریبی منصوبے کا مقابلہ پوری قوت سے ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: