ریاض ... ای سیکیورٹی سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں کے ای سسٹم کو ہیک کرنے اور سن گن لینے کی کوششوں کو ناکام بنادیاگیا۔ سینٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یکم جولائی 2017ءسے لیکر اب تک ہیکنگ اور سن گن کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا۔ سینٹر کا کہناہے کہ ہیکنگ کی 59کوششیں کی گئیں جبکہ پُرخطر 19پروگرام استعمال کئے گئے۔2017 ءکی پہلی سہ ماہی کے دوراان سب سے زیادہ ہیکنگ کا ہدف سرکاری ادارے بنے۔ تناسب 65فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ دوسرا نمبر توانائی کے شعبے کا (8 فیصد ) رہا۔ مواصلات کے شعبے پر ہیکنگ کا تناسب 7فیصد ریکارڈ کیا گیا۔