ریاض۔۔۔۔محکمہ شماریات کے ترجمان تیسیر المفرج نے واضح کیا ہے کہ ایک سال کے دوران 15برس عمر کی ایک لاکھ 67ہزار سعودی لڑکیوں کی شادی کا دعویٰ سراسر غلط ہے۔ ایک سعودی اخبار نے یہ اطلاع محکمہ شماریات سے منسوب کی ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ محکمہ شماریات نے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی۔المفرج نے توجہ دلائی کہ سعودی جریدے نے اعدادو شمار کے جو تجزیئے دیئے ، درست نہیں تھے۔