زیڈ ٹی اے کمپنی نے بلیڈ وی 9 اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کردیں
زیڈ ٹی ای کمپنی کے اسمارٹ فون بلیڈ وی 9 کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کو کمپنی کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد ہی ہٹا دیا گیا۔ کمپنی کے مطابق فون میں 5.7 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ دیا جائے گا۔ فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں آٹو فوکس کے ساتھ 16 میگا پکسل اور فکس فوکس کے ساتھ 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل کیے جائیں گے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہوگا۔ فنگرپرنٹ اسکینر اور ہیڈفون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو کالے اور گولڈ رنگ میں متعارف کروایا جائے گا ۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔