شیاؤمی کمپنی کے نئے اسمارٹ فون می 7 کے حوالے سے نئی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق فون میں فنگر پرنٹ سکینر کے بجائے 3 ڈی فیشل ریکوگنیشن فیچر کو شامل کیا جائے گا۔ چین کی ایک ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر آئی فون ایکس کی فیس آئی ڈی سے ملتا جلتا ہی ہو گا۔ اس کے علاوہ می 7 پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔فون میں بیزل لیس ڈسپلے اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔فون کو سامسنگ گلیکسی ایس 9 اور ایل جی جی 7 کے ساتھ سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر لانچ کیا جائے گا جو کہ فروری 2018 میں بارسلونا میں منعقد ہو گی۔