بیجنگ ۔۔۔ چین کے کسٹم حکام نے کہاہے کہ شمالی کوریا سے ملکی درآمدات ماہ نومبر میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین، شمالی کوریا کیخلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی قراردادوں پر عمل درآمد کر رہا ہے اور گزشتہ ماہ دوطرفہ تجارت کا حجم 38 کروڑ ڈالر رہا ۔ایک سال پہلے کے مقابلے میں 36 فیصد کم ہے اور رواں برس ماہ نومبر میں چین کی درآمدات میں61 فیصدکی کمی سے درآمدات مجموعی طور پر 10کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین نے مسلسل 3ماہ شمالی کوریا سے کسی قسم کا سی فوڈ درآمد نہیں کیا ۔