ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ مارکس اینڈ اسپنسر کے نائٹ سوٹ استعمال نہ کریں۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ اس کے ڈیزائن میں ایک بھاری خرابی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سر کو ڈھکنے والے حصے کا دھاگا کھنچ جانے پر دم گھٹ سکتا ہے۔ جو لوگ مذکورہ نائٹ سوٹ خرید چکے ہوں وہ سوٹ واپس کر کے مکمل رقم حاصل کر سکتے ہیں۔