Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی : ـنئے سال پر خواتین کیلئے خصوصی سیف زونز

 برلن۔۔۔برلن میں نئے سال کے حوالے سے منعقد ہونے والے پارٹی میں پہلی مرتبہ منتظمین خواتین  کیلے ایک مخصوص ’سیف زون‘ یعنی محفوظ علاقہ مختص کریں گے۔برینڈن برگ پارٹی میں ہراساں کیے جانے کے حوالے سے خدشات کے پیشِ نظر یہ اقدام کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ 2 سال قبل جرمنی کے شہر کولون میں نئی سال کی تقریبات کے موقعے پر خواتین کو ہراس اور چوریوں کا بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔سیکڑوں خواتین نے شکایت کی تھی کہ امیگرینٹ (تارکینِ وطن) مردوں نے انھیں نشانہ بنایا۔کولون میں ہونے والے واقعات کے بعد جرمنی میں تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کی بڑی تعداد میں آمد کے حوالے سے کشیدگی اور خدشات میں اضافہ ہوا۔ 

شیئر: